تہران میں حماس کے رہنما کی شہادت کے بعد ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران، فلسطین اور مزاحمت کے درمیان گہرے اور اٹوٹ بندھن کو مضبوط کرے گی۔ اسماعیل ہنیہ کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ یاد رہے کہ فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
Discussion about this post