لاہور ہائی کورٹ نے نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے انہیں اس کیس سے بری کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وہ 11 سال سے یہ کیس بھگت رہے تھے اور 11 مہینے قید میں بھی رہے۔ اس دوران 2 انتخابات سے باہر رکھا گیا، بیٹی کو نوکری سے نکالا گیا، چھوٹے بھائی کو 14 دن غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ نون لیگی رہنما کہتے ہیں کہ شیخ رشید الیکشن میں آئیں گے تو اب الیکشن میں ان سے مقابلہ ہو گا۔ دوسری جانب حنیف عباسی کی بریت پر مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی ایک من گھڑت مقدمے سے بری ہوئے۔ یہ اس جھوٹ سے بریت ہے جس کا سامنا نواز شریف کو کئی برس تک کرنا پڑا۔
Discussion about this post