دنیا بھر میں خوش رہنے کا دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ ” ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ ” کے مطابق فن لینڈ دنیا کا سب سے خوش ملک ہے جبکہ افغانستان کو ناخوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ فن لینڈ کو مسلسل8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ملک قرار دیا گیا ہے۔ دی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں پاکستان 109ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت 18ویں نمبر پر ہے۔ یوں پاکستانیوں نے بھارت کو خوش رہنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اس فہرست میں سری لنکا 133ویں، بنگلہ دیش 134ویں، نیپال 92ویں اور چین 68ویں نمبر پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خوش رہنے والے ممالک کی رینکنگ میں امریکہ کی تنزلی ہوئی ہے۔ امریکہ دنیا کے خوش ممالک کی فہرست میں 24ویں نمبر پر چلا گیا ہے جو 2012 میں پہلی بار رپورٹ شائع ہونے کے بعد سے سب سے کم درجہ ہے۔ 2012 میں امریکہ اس فہرست میں 11ویں نمبر پر تھا۔ اس تنزلی کی ایک وجہ امریکی شہریوں کے تنہا کھانا کھانے کی تعداد میں اضافہ کو قرار دیا جارہا ہے۔
حیران کن طور پر امریکہ میں تنہا بیٹھ کر کھانا کھانے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ 2 دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کھانا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھانے کا انسان کی خوشی سے گہرا تعلق ہے۔ افراد کی بڑھتی ہوئی یہ تعداد امریکہ میں خوشی کے کم ہونے کی ایک وجہ بتائی جارہی ہے۔
Discussion about this post