نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاکستان بھر میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ 41 ڈگری تک سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ 2 روز سے ہیٹ ویو اور شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ دو دن سے سمندری ہوائیں معطل ہیں، درجہ حرارت 40.4 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد کو ڈی ہائیڈریشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم میں شہری گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، بالخصوص بزرگوں اور بچوں کا خیال رکھیں، پانی کا متوازن استعمال کیا جائے، معیاری خوراک کو کھانوں کا حصہ بنایا جائے۔
Discussion about this post