مغربی یورپ کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، برطانیہ میں 40 ، فرانس، پرتگال اور اسپین میں درجہ حرارت 47 جبکہ فرانسسی شہر نانٹیس میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات یورپی ممالک میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں برطانوی شہر لندن میں موسلادھار بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فرانسیسی ادارے اے ایف پی کے مطابق لندن میں شدید گرمی کی وجہ سے لندن کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں درجنوں جانور جل کر خاکستر جبکہ جنگلات میں بھڑکنے والے شعلے رہائشی عمارت کی جانب بڑھنے لگے جس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
دوسری طرف درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے دریاؤں اور جھیلوں کا رخ کرلیا ہے، جس میں نہاتے ہوئے 4 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ یورپی ممالک میں شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Discussion about this post