کبھی بارش میں لی گئی دلکش تصاویر تو کبھی نجی زندگی کے متعلق دلچسپ بیانات، کبھی شوہروں کو بیگمات کو قابو کرنے کے مشورے تو کبھی کچھ اورلگتا یہی ہے کہ حرا مانی کو بھی میرا جی کی طرح خبروں میں رہنے کا ہنر آتا ہے۔ جبھی تو کوئی چٹ پٹا کرارے دار اور خستہ بیان یا پوسٹ لگاتی ہیں کہ بس ہر طرف اسی کا چرچا ہونے لگتا ہے لیکن اس بار غیر سنجیدہ بیانات پر سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کی جم کر کلاس لے لی۔
اداکارہ نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ میری دعا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔
سیاسی صورتحال کی طرح دعا زہرا کیس بھی اس وقت ہاٹ ٹاپک بنا ہوا ہے۔ یوٹیوبر سے لے کر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستارے بھی اس پر بڑھ چڑھ کر بحث کررہے ہیں۔ لگ یہی رہا ہے کہ مہنگائی اور دوسرے اہم معاملات سے زیادہ عوام کو اس بات کی فکر ستا رہی ہے کہ دعا زہرہ کا آخر ہوگا کیا؟ لیکن دعا زہرا کیس اب صرف پسند کی شادی کا معاملہ نہیں رہا یہ ایک حساس نوعیت کا معاملہ بنتا جارہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں دعا کی کم عمر ثابت ہونے کے بعد شوہر پر اغواہ اور باقاعدہ ایک گینگ کے ملوث کے الزامات ہیں۔
والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ قوانین میں کم عمر بچوں کو بہلانا پھسلانا جرم ہے اور اس کی سزا بھی مقرر ہے، دعا زہرا کے پرانے بیانات دباؤ، ورغلانے یا کسی ڈر و خوف کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر حرا مانی پر برستے تنقیدی تیر کا دائرہ کار صرف دعا اور ظہیر کو دی گئی دعا تک نہ تھا بلکہ کراچی میں جاری مون سون بارشوں کو انجوائے کرنے کے مشورے پر بھی صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک طرف جہاں کراچی میں موسلادھار بارشوں کے بعد باپ بیٹی سمیت 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گرین لائن بس سروسز معطل جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر۔
ہیں اداکارہ حرا مانی یہ کہتی نظر آئیں کہ دبئی میں ہونے کی وجہ سے کراچی کی بارش مس کررہی ہوں لیکن آپ لوگ جائے ساڑھی پہنیں اور بارش خوب انجوائے کریں۔
View this post on Instagram
دو حساس نوعیت کے معاملے پر حرا مانی نے اپنا حصہ کیا ڈالا۔۔۔ بس جی پھر کیا تھا اب حرا مانی ہیں اور ان کی کلاس لیتے صارفین، کوئی حرا کو علاج کرانے کا مشورہ دے رہا ہے تو کوئی انہیں عقل سے پیدل۔ کسی نے یہاں تک لکھ ڈالا کہ شہرت کا غلط فائدہ اٹھا کر حرا مانی غیر ذمے دار بیان دے رہی ہیں۔ بولنے سے پہلے کچھ سوچ تو لیا کریں۔
کسی نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ جیب میں پیسے ہو تو بارش کا موسم حسین ہی لگتا ہے،،، جن کے گھروں کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکتا ہے ان سے تو ذرا پوچھیں۔
بہرحال خیالی اور فلمی دنیا میں رہنے والی حرا مانی کو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ وہ اپنی بات پر قائم ہیں۔۔ چاہے مخالفین کتنے ہی ان کے لیے طوفان لے آئیں۔
Discussion about this post