ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بے صبری سے اس شاندار تہوار کا انتظار کر رہی ہے، جہاں بالی وڈ کے سپر اسٹار رتھک روشن خصوصی میٹ اینڈ گریٹ کے لیے امریکہ کے سب سے بڑے ہولی فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ اجانی ریکارڈز کی پیشکش ہے اور اسے آغاز ریسٹورنٹ اور پینتھرز کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو شاندار تفریح، ثقافتی ہم آہنگی اور رنگا رنگ خوشیوں سے بھرپور ہوگا۔
رتھک روشن 6 اپریل کو ہوسٹن میں اپنی دم دار پرفارمنس دیں گے۔ جہاں ان کے چاہنے والوں کو رتھک روشن سے ملاقات کا موقع ملے گا ساتھ ساتھ وہ ہولی کی خوشیوں میں شریک بھی ہوں گے۔ ہولی کے موقع پر اس سال، خاص طور پر پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے، کیونکہ یہ تہوار موسیقی، رقص، اور رنگوں کے حسین امتزاج کے ذریعے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ یہ شاندار ایونٹ ایلیٹ نیشنل اسپانسر فیوژن گروپ گیمز کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے، جبکہ زما مارکیٹنگ گرینڈ اسپانسر کے طور پر معاونت کر رہا ہے۔پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی بے پناہ دلچسپی کے باعث ٹکٹس تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں۔ اس ثقافتی، موسیقی اور بالی ووڈ کی جادوئی رات کو یادگار بنانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
Discussion about this post