ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی جانی نقصان ناقابلِ قبول ہونا چاہیے۔مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے۔ حکومت اور اپوزیشن خصوصاً تحرکِ انصاف ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پُرامن راستے پر اتفاق کریں۔ کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے، اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل و حرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے، خصوصاً پنجاب اور اسلام آباد میں روزی روٹی کمانے والوں کی آزادی پامال نہ کی جائے۔
Discussion about this post