کینیڈین شہر ٹورنٹو میں” ہم ٹی وی ” کے سالانہ ایوارڈز کا میلہ سجا۔ ” پری زاد ” نے یہ رنگا رنگ میلہ لوٹ لیا۔ مجموعی طور پر” پری زاد” نے 9 ایوارڈز حاصل کیے۔ ” پری زاد ” میں لاجواب اداکاری دکھانے پر احمد علی اکبر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ ڈراما سیریل ” رقیب سے ” میں فطرت سے قریب تر اداکارہ دکھانے پر اقرا عزیز کے حصے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ آیا۔
مومنہ دریب کو ” پری زاد” کے لیے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد علی اکبر کو پاپولر کی کیٹگری میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ اسی کیٹگری میں عائزہ خان بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔ پاپولر کیٹگری میں ” پری زاد ” ہی سب ڈرامے کو پیچھے چھوڑ گیا۔ ڈرامے کے ہاشم ندیم کو بہترین رائٹرکے لیے منتخب کیا گیا۔ اسی ڈرامے کے ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا ۔ ” پری زاد” میں حقیقتب سے قریب تر اداکاری دکھانے پر بہترین معاون اداکارکا ایوارڈ عدیل افضل کے پاس آیا۔
اسی ڈرامے میں غیر معمولی اداکاری کرنے پر صوبر علی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ ملا جبکہ” پری زاد ” کا ہی او ایس ٹی سب پر بازی لے گیا ۔ جبھی ایوارڈ کا حقدار ٹھہرا۔
دیگر ایوارڈز میں بہترین آن اسکرین کپل پاپولر کے لیے عثمان خالد اورعائزہ خان کا نام پکارا گیا۔ احسن خان اور شہزاد شیخ کے حصے میں بہترین ولنز کے ایوارڈز آئے۔ اس موقع پر مختلف فنکاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر ایوارڈز بھی دیے گئے جبکہ کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے لائیو پرفارمنس بھی دی۔
Discussion about this post