انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ابوظہبی ٹی 10 لیگ 2021 میں 8 افراد نے میچز فکس کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان میں ٹیم کے مالکان، کوچز اور کھلاڑی شامل ہیں جنہیں عبوری طور پر معطل کردیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق ٹیم مالکان کرشن کمار چوہدری اور پراگ سانگہوی، بیٹنگ کوچ اشعر زیدی، ٹیم منیجر شاداب احمد، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈلہون کو عبوری طور پر معطل کیا گیا جبکہ بنگلادیشی کرکٹر ناصر حسین کے علاوہ کرکٹرز رضوان جاوید اور سالیہ سمن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ تمام افراد ہونے ڈیولز اسکواڈ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دو ہفتے میں الزامات کے جواب دائر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ٹیم مالک کرشن کمار چوہدری پر کرپشن کی کوشش رپورٹ نہ کرنے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے اور رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام ہے۔ اسی طرح پراگ سانگہوی پر میچز کے نتائج پر جوا کھیلنا اور تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام ہے جبکہ اشعر زیدی پر فکسنگ میں شمولیت اور اس پر اکسانے سمیت 3 الزامات ہیں۔ دوسری جانب ناصر حسین پر 700 ڈالرز کی کا تحفہ رپورٹ نہ کرنے کا الزام ہے جبکہ رضوان جاوید، سالیہ سمن اور سنی ڈھلوں پر بھی فکسنگ اور آفر رپورٹ نہ کرنے کے الزامات ہیں۔
Discussion about this post