کراچی میں چیمپئنز ٹرافی19فروری سے شروع ہوگی اور 9مارچ تک جاری رہےگی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں8ممالک کےدرمیان15میچز ہوں گے۔ چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولہ کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ہوگا۔ گروپ اے میں پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔22 فروری کو لاہور میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہوگا، جبکہ 23 فروری کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور
1 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی
2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
4 مارچ: پہلا سیمی فائنل، دبئی
5 مارچ: دوسرا سیمی فائنل، لاہور
9 مارچ: فائنل، لاہور (بھارت کی کوالیفیکیشن کی صورت میں دبئی)
10 مارچ: ریزرو ڈے
تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے۔
Discussion about this post