انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ستمبرمیں بہترین پرفارمنس دینے والوں میں 3 کھلاڑیوں کی نامزدگی کردی ہے۔ ان میں پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکسر پاٹیل شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی انہوں نے 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ سیریز میں سب سے زیادہ 316 رنز 63 کی اوسط سے بنائے جبکہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی محمد رضوان کی بیٹنگ کارکردگی مثالی رہی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 10 میچز کھیلے اور ان میں 7 بار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اسی بنا پر ان کی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ میں نامزدگی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہےجبکہ بھارتی کھلاڑی اکسر پاٹیل بھی محمد رضوان سے مقابلے پر ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق محمد رضوان نے ماہ ستمبر میں ایسا کھیل دکھایا ہےجبھی وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
Discussion about this post