انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہےجس میں پاکستانی کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 2 سنچریاں اسکور کرنے پر بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان 10 ویں پوزیشن سے اب دوسری پر فائز ہوچکے ہیں۔
جنوبی افریقاکے روسی وندر ڈوسن کی تیسری پوزیشن ہے۔ بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے نمبر پر ہیں۔ بات کی جائے آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز کی تو اس میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر بدستور رہا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بالرز میں افغان اسپنر راشد خان کا پہلا ہی نمبر ہے۔
Discussion about this post