آئیڈیاز 2024 کی تیسری اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نمائش کے موقع پر سی ویو پر 21 نومبر کو کراچی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔ آج بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے لیے منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر فٹ پاتھ پینٹ، گرین بیلٹ میں پودے اور گھاس لگائیں، نمائش سے پہلے جن سڑکوں اور راستوں کو مرمت کی ضرورت ہے وہاں پیچ ورک مکمل کیا جائے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان اور اس سے باہر علم کے تبادلے کو فروغ ملتا ہے، آئیڈیاز کو اب دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، مشترکہ پلیٹ فارم سے عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کا پیغام جاتا ہے۔ آئیڈیاز 2024 کا میلہ 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں سجے گا، نمائش کے 12 ویں ایڈیشن کی میزبانی عزم و ترقی کے سفر کو واضح کرتی ہے۔
Discussion about this post