ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والی 4 روزہ نمائش کے متعلق ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن ڈیپو بریگیڈیئر علی عادل اور ڈائریکٹر میڈیا ڈیپو کموڈور اعتزاز خالد نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ کموڈور اعتزاز خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دفاعی مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں، ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی۔55 ممالک کے 330 سے زیادہ وفود آئیڈیاز 2024ء میں مدعو کیے گئے ہیں، وزیرِ اعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے لیے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ آئیڈیاز کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیدیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی، شام 7 بجے کے بعد روڈ کھول دی جائے گی۔ ایکسپو سینٹر میں 19 سے 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز کا انعقاد ہو گا۔ آئیڈیاز 2024ء کی 4 روزہ نمائش میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی، جس میں افتتاحی تقریب، دفاعی صنعتوں پر سیمینار اور میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔
Discussion about this post