کیلیفورنیا میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس نے اپنے تیسرے سالانہ انٹرفیتھ افطار کا انعقاد کیا، جس میں کمیونٹی رہنماؤں، سرکاری عہدیداروں اور مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد گریٹر لاس اینجلس میں اتحاد اور امن کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کے دوران مختلف شخصیات کو قیادت اور عوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی پر ویمن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ باوقار اعزاز مرحومہ سلطان جہاں مسعود کی یاد میں پیش کیا گیا، جو سماجی خدمات میں اپنی بے پناہ خدمات کے لیے شناخت کی جاتی رہیں۔
اس پروقار تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں کیلیفورنیا کی اسٹیٹ خزانچی فیونا ما اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان شامل تھے۔ ان کی موجودگی نے بین المذاہب ہم آہنگی اور کمیونٹی کے باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انٹرفیتھ افطار ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو باہمی احترام، افہام و تفہیم، اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
Discussion about this post