پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن، رمضان المبارک کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے ایک شاندار سحری کا اہتمام کر رہا ہے۔ یہ پروگرام کراہی اسٹیشن کے اشتراک سے بوٹ بیسن آؤٹ ڈور فوڈ پارک (بیچ نٹ اسٹریٹ اور ہائی وے 6) پر منعقد ہوگا، جس کا مقصد کمیونٹی کو یکجا کرنا اور رمضان کی برکتوں کو مل کر سمیٹنا ہے۔ تقریب کی سب سے خاص بات عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، جس کے ساتھ دیگر دلچسپ انعامات بھی شامل ہوں گے، جو صرف مبران کے لیے مختص ہیں۔ شرکاء کو مزیدار کھانے، کمیونٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور رمضان کی بابرکت گھڑیوں سے فیض یاب ہونے کا موقع ملے گا۔
یہ یادگار تقریب ہفتہ، 22 مارچ کو رات 11:50 بجے منعقد ہوگی اور اس میں ترکش ایئرلائنز کی خصوصی معاونت بھی حاصل ہے، جو گریٹر ہیوسٹن کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے ایک خوبصورت تجربہ فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ کمیونٹی ممبران کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ممبرشپ حاصل کریں اور ان خصوصی انعامات میں شامل ہونے کے لیے درج زیل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائیں :
www.pagh.org/membership/
Discussion about this post