ہیوسٹن میں جاوید فاؤنڈیشن کے سالانہ افطار 2025 کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے معزز اراکین، رہنماؤں اور منتخب حکام نے شرکت کی۔ اس روح پرور اجتماع کا مقصد اتحاد، بھائی چارے، اور اسلامی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنا تھا۔ تقریب کے میزبان محمد طاہر جاوید، ابراہیم جاوید، سعد جاوید، روبینہ جاوید اور خاندان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” یہ افطار ہماری کمیونٹی کو قریب لانے اور رمضان المبارک کے حقیقی پیغام ہمدردی، سخاوت اور محبت کو پھیلانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور اس مبارک موقع کو مزید بامقصد بنایا۔”
افطار تقریب کی خاص بات ریاستی کانگریسی نمائندے ال گرین کی شرکت تھی، جنہوں نے کمیونٹی کے ساتھ روزہ افطار کیا اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ، کئی حکام اور سماجی رہنما بھی تقریب میں شریک ہوئے، جنہوں نے کمیونٹی میں اتحاد اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر جاوید فاؤنڈیشن نے ہیپلک ہیوسٹن کی انتھک محنت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ لائینز فیصل خان، کاشف خان، شما شوکت علی، سیدہ ماریہ بی بی، کاشف علی سومرو، علی ہاریہ، حمزہ جبار، صالح جبار، اقرا مرزا، سادیہ علی، نائلہ ناصر، رانا سلمان، فیصل میمن، احمد خان، فرح شمیم، اقبال اور دیگر تمام شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
جاوید فاؤنڈیشن کا یہ افطار نہ صرف روزہ داروں کے لیے ایک اجتماع تھا بلکہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے فروغ، امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا اور کمیونٹی میں یکجہتی کو مضبوط کرنا تھا۔ یہ تقریب ایک کامیاب اور یادگار موقع ثابت ہوئی جو مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی
Discussion about this post