اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، انہوں نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او اور بطور ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں کام کرتے رہے ہیں۔ 29 مارچ کو حکومت نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کیا تھا۔ اور اب ان کی جگہ یہ زمے داری علی ناصر رضوی کے پاس آئی ہے۔
Discussion about this post