آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاہور کی لمز یونیورسٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ ویڈیوپیغام میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اُن کے پیچھے ایک فیک ویڈیو چل رہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ لمز یونیورسٹی پر پنجاب پولیس چھاپہ ماررہی ہے۔ اس ویڈیو میں جو تصویر ہے وہ لمز یونیورسٹی سے بہت دور ہے، پولیس کی کوئی نارمل موومنٹ ہے پولیس نے لمز پر کوئی ریڈ نہیں کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پولیس کو کوئی حکم ملا نہ ہمیں کہا گیا۔ یہ جعلی اور جھوٹی ویڈیو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے دورے کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے طور پر جاری کی گئی اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ اس جعلی ویڈیو کو بنانے والے اب قانونی کارروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم نے 30 اکتوبر کو کو لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا تھا۔ طالب علموں کے سیشن کے دوران ان کے ساتھ سوال اور جواب کا سیشن بھی تھا۔
آئی جی پنجاب نے لمز یونیورسٹی پر پولیس کے چھاپے کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبر کی واشگاف الفاظ میں تردید کر دی۔ پنجاب پولیس نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور نہ ہی ایسی کوئی ڈائریکشن پاس ہوئی۔ پنجاب پولیس جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کی سختی سے تردید کرتی ہے اور من گھڑت خبریں… pic.twitter.com/jhkYvW5dMG
— Safe City (@PSCAsafecities) October 31, 2023
Discussion about this post