توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ جس میں یہی استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدام قرار دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کردیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے پر اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Discussion about this post