اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی استدعا کی ہے۔ عدالت کے مطابق پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت پر سماعت اِن کیمرا ہوئی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا اور پٹیشنرکے وکلا نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دیے۔ عدالت کا مزید کہناتھا کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے اِن کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں۔
Discussion about this post