اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی مرتبہ خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو پٹیشنر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Discussion about this post