سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست رد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے21 اکتوبر 2022 کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ جس پر انہوں نے گزشتہ برس 28 اکتوبر کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں معاملہ زیرِ التوا ہونے کے باعث اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔
Discussion about this post