اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ایکس رائے کے اظہار کا پلیٹ فارم ہے ، کسی قاعدے قانون کے تحت ہی اس پر قدغن لگا سکتے ہیں ۔اس کے لیے جینوئن وجوہات ہونی چاہئیں ،اسٹیٹ سیکورٹی یا نیشنل سیکورٹی کا معاملہ ہو تو صورتحال مختلف ہے۔ ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کے مجاز افسر کو 3 اپریل کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Discussion about this post