اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے یہ یہ حکم 6مئی تک برقرار رہے گا۔ نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے دریافت کیا تھا کہ پنجاب میں 120 گرام کی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ جس پر ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا اسلام آباد میں مہنگا ہے اور یہاں کرائے بھی زیادہ ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سوال کیا کہ کیا تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا پھر عوام کو خوش کرنے کے لیے آرڈر جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔
Discussion about this post