اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس عامر فاروق کو توہینِ عدالت کی کارروائی کےلیے خط لکھ ڈالا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ جسٹس محسن کیانی نے یہ خط سوشل میڈیا پر جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر لکھا ہے۔ خط کے متن کے مطابق جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔ 28 اپریل کو جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس میں جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ، بچوں کی امریکی شہریت، امریکی جائیدادوں اور فیملی بزنس پر وضاحت دی تھی۔
Discussion about this post