اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ جس دن احمد فرہاد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، پٹیشن نمٹا دیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ احمد فرہاد پر آزاد کشمیر کی حدود میں مقدمات درج ہیں، وہ 2 جون تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ احمد فرہاد کو فیملی سے بھی ملوا دیا گیا ہے، حبسِ بے جا کی پٹیشن نمٹا دی جائے۔ اس موقع پر احمد فرہاد کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ صرف واپسی نہیں مانگی تھی، یہ بھی مانگا تھا کہ جبری گمشدگی کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 7جون تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی کا کہنا تھا کہ شاعر احمد فرہاد کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں علاج کی ضرورت ہے، تھانے کے اندر احمد فرہاد کا علاج ممکن نہیں ہے۔
Discussion about this post