اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججزکی تعیناتی کے بعد انتظامی امور میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کردیاگیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر ایف آئی اے کورٹس کے انتظامی جج تعینات کردیے گئے ہیں جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ کورٹس کی انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا تھا۔
Discussion about this post