اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔اس سلسلے میں رجسٹرار ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ جس کے بعد اب اس کیس پر سماعت پیر کو ہونے جارہی ہےجس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ عدالت نے دلائل کے لیے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
Discussion about this post