الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں آج ہی بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹر کورٹ اپیل دائرکردی ہے۔ یاد رہے کہ جمعے کو جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہر صورت میں 31 دسمبر کو ہی بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپنے 11 صفحات کے فیصلے میں واضح طور پر ہدایت دی ہے کہ لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانے کی ذمے داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ہے۔ اُدھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں۔ ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشن ہیں اور مختصر عرصے میں انتظامات کرنا ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کم از کم چار ماہ درکار ہیں۔
Discussion about this post