تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان خرابی صحت کا شکار ہیں اور اسی لیے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو ان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں انفکیشن کا خطرہ ہے۔ عمران خان کا میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری اور غیر معمولی نقل و حرکت سے دور رہیں اور ساتھ ہی ٹانگ پر دباؤ ڈالنے سے بھی پرہیز کریں۔
مریم نواز کا خرابی صحت پر تبصرہ
مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی خرابی صحت پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا کہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟
ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟ pic.twitter.com/R1EXEGb7Be
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2023
Discussion about this post