آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے لیے قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں آج کی سماعت کا تفصیلی 4 صفحات کا فیصلہ تحریر جاری کردیا۔ جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں خود کے محفوظ ہونے کا بتایا ہے۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل حکام کے رویے سے متعلق سوال کیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں مشکلات یا شکایت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں جیل حکام کے رویے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Discussion about this post