سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے اہم رہنما عمران اسماعیل کو کراچی میں ڈیفنس کی ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ عمران اسماعیل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔عمران اسماعیل کو ٹیپو سلطان تھانے میں درج ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے شاہراہ فیصل پر جلاؤ گھیراؤ کیا۔ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران دنگا فساد ، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں تحریک انصاف کے کئی رہنما اب تک گرفتار ہوچکے ہیں جن دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔
Discussion about this post