ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف مقدمہ کارسرکار میں مداخلت اوردیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ایمان مزاری کے شوہر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کیلئے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی جس پر ایمان کے شوہر اور پولیس اہلکاروں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی تھی۔ پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔
Discussion about this post