ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔ وکیل قیصر امام کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔ عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا۔ یاد رہے کہ منگل کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف جسمانی ریمانڈ کا آرڈر معطل کر دیا۔
Discussion about this post