اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا۔ ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کے خواہاں ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام میں تسلسل سے ہی معاشی نظم و ضبط رہے گا۔ معیشت کی بہتری آئی ایم ایف سے زیادہ ہ حکومت کا ہدف ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ آئی ایم ایف نے موجودہ پروگرام کی آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالردینے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کا ابتدائی خاکہ تیار کر رہے ہیں۔ معاشی استحکام آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کا مشترکہ ہدف ہے۔ قرض پروگرام کے ساتھ ماحولیات کی فنڈنگ پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
Discussion about this post