عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کی کامیابی کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے باعث پاکستان کے لیے قرض کی آخری قسط کی مد میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر جاری ہونے کے روشن امکانات ہوگئے ہیں۔ پاکستان کو2اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب90کروڑڈالرزمل چکے ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکی منظوری کے بعد پاکستان کو آخری قسط جاری کی جائے گی، آخری قسط کے بعد پاکستان کو موصول شدہ رقم بڑھ کر3 ارب ڈالرز ہو جائے گی، آخری قسط ملنےکے ساتھ ہی3 ارب ڈالرکا قلیل مدتی قرض پروگرام مکمل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ آخری جائزہ مذاکرات 14 مارچ سے 19 مارچ تک اسلام آباد میں ہوئے۔
Discussion about this post