اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا مشن مذاکرات کے لیے پہنچ گیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ وزارتِ خزانہ کے حکام کی آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت ہو گی۔ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز سے زائد کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پاکستان پُر امید ہے۔مذاکرات کے لیے معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ کرلی ہے۔
Discussion about this post