چیف جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل عمران خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے بائیو میٹرک اعتراض دور کردیے گئے ہیں۔ ٹرائل کورٹ انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہوئی، عمران خان خود رضاکارانہ طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انڈرٹیکنگ ناصرف ہے بلکہ پی ٹی آئی نے ایک اوردرخواست بھی دی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ قانون کے سامنے سب برابرہیں، اب آپ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور یقین دہانی کرارہے ہیں؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت وارنٹ معطل کردیں تاکہ ہفتےکو پیش ہوسکیں، عمران خان کی جانب سے عدالت پیش ہونے کی انڈرٹیکنگ اصل ہے۔
Discussion about this post