اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں خاتون جج زیبا کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ جس کے بعد عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی،یاد رہے کہ 29مارچ تک عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ سماعت کےد وران عمران خان کے وکیل گوہر کا موقف تھا کہ ان کے موکل توشہ خانہ کیس میں 30مارچ کو کچہری آرہے ہیں۔ اس موقع پر جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان خاتون جج کیس میں کبھی پیش ہوئے؟ جس پر پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ عمران خان اس مقدمے میں کبھی پیش نہیں ہوئے۔
Discussion about this post