اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ اس موقع پر وکیل خواجہ حارث نے دریافت کیا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیا ہے؟ وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29اپریل کی تاریخ لی۔ 2 دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے تاریخ جلد مقرر کریں، جس کے جواب میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم تو 2 دن کی تاریخ مانگ رہےتھے، ایک ماہ کی نہیں۔ جس پر وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے دائر کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدرگیلانی کے خلاف بھی الیکشن کمیشن نے پرائیویٹ شکایت دائر کی ہوئی ہے۔ ایسی کیا بات ہےکہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کررہا ہے؟ عدالت نے دونوں فریقین کے موقف سننے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی۔
Discussion about this post