سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی شریک سفر بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ بیان کے مطابق عمران خان نے مفتی محمد سعید احمد کے علم میں لائے کہ ان کا پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو رابطہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج ہی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے۔مفتی محمد سعید احمد نے سینئر سول جج نصر مِن اللّٰہ بلوچ کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ 8 اپریل کی گزشتہ سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس کے مرکزی گواہ مفتی سعید احمد خان کا عمرے پر روانگی کے باعث بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا تھا۔
Discussion about this post