عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہرنے سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ درخواست گزار آفاق احمد پیش نہیں ہورہے اسی لیے یہ درخواست خارج کی جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن کے پی کے رکن اکرام کا جواب تھاکہ عمران خان کے وکیل اپنے دلائل دیں جس کے بعد اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ رکن الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ حکمِ امتناع تو نااہلی کے ڈکلیئریشن دینے کی حد تک لگ رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جو درخواست دائر کی گئی تھی اس کی کاپی دی جائے۔ درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں، اسٹے آرڈر کے بعد الیکشن کمیشن کا کام صرف آنا، بیٹھنا اور جانا رہ گیا ہے۔ جواب میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملے میں اُن سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور اب کیس کی سماعت 7 مارچ کو ہوگی۔
Discussion about this post