گرفتاری اور کارروائیوں سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراض ختم کردیا۔ عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست بینچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کے وکیل کا موقف تھا کہ آفس نے جن کو فریق بنانے کا اعتراض لگایا انہیں ہٹانے کو تیار ہیں۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں گرفتاری اور کاررائیوں سے بچنے کے لیے یہ درخاست لگائی تھی۔ عدالت عالیہ نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ نقول نہیں اور اس میں متعلقہ افراد کو فریق نہیں بنایا گیا۔ درخواست میں فیڈریشن، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، کمشنر لاہور اور سندھ، بلوچستان، کے پی کے سیکریٹریز ہوم کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان کی اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مناسب اور بہتر حفاظتی اقدامات نہ ہونے تک عمران خان کی گرفتاری سمیت کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ جان کو خطرے کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی جائے۔
Discussion about this post