تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ خانہ ریفرنس میں اپنی نااہلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان کی جانب سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر خان نے پیٹشن دائرکی ہے۔ عمران خان کی استدعا ہے کہ اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور آج ہی اس کی سماعت ممکن بنائی جائے۔ دوسری جانب رجسٹرار آفس نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کردیے ہیں۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک کی تصدیق نہیں کرائی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جمعے کو توشہ خان ریفرنس میں نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ سنایا، پی ٹی آئی چیئرمین اس فیصلے کے بعد رکن قومی اسمبلی نہیں رہے۔
Discussion about this post