صدر عارف علوی تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور اُن کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔ دونوں کے درمیان پون گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔ جس میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے عمران خان کو وزیراعظم کی جانب سے بھیجوائی گئی سمری پر بریفنگ دی۔ عمران خان کی ہدایت تھی کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے اس کے مطابق سمری دیکھی جائے۔ دوسری جانب ملاقات ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر اور عمران خان کی ملاقات میں جو امور زیر بحث آئے، ان کے متعلق آج شام ساڑھے 6 بجے ایوان صدر سے ہینڈ آؤٹ جاری ہوگا۔ فواد چوہدری کے مطابق صدر عارف علوی آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
Discussion about this post