تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے چپ بیٹھے رہے کیونکہ معاشی حالات برے تھے۔ اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہورہی ہیں، جس دن کال دی، برداشت نہیں کرسکیں گے۔ عمران خان خاتون جج زیبا چوہدری اور آئی جی پولیس کو دھمکیاں دینے کے مقامے میں ایس ایس پی آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عمران خان کو 21 سوالات پر مبنی سوال نامہ روانہ کیا گیا تھا۔ عمران خان کے مطابق وہ قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔ مقدمہ مذاق ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ انہیں ایک جانب سیاست سے روکا جارہا ہے تو دوسری طرف پارٹی کو دبایا جارہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب پر سیاست کی جارہی ہے۔ اب صرف عوام کا سمندر نکلے گا اور صرف اور صرف شفاف الیکشن پر بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ اُس معیشت سنبھل نہیں رہی۔ ملک سری لنکا کے نقش قدم پر جارہا ہے۔
Discussion about this post