سوشل میڈیا پر ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے اُس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان مبینہ طور پر گفتگو کررہے ہیں۔ جس میں امریکی سائفر کے معاملے پر دونوں حکمت عملی بنارہے ہیں۔ عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں،آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔ اعظم خان کہتے ہیں کہ ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے کہ اس کو کور کیسے کرنا ہے ؟ اعظم خان نے مزید کہا کہ کہ ایک میٹنگ کریں شاہ محمود قریشی اور فارن سیکریٹری کی جس میں شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے اور وہ جو بھی پڑھ کر سنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے، وہ میں منٹس میں کر دوں گا، فارن سیکر ٹری نے یہ چیز بنا دی ہے۔
Discussion about this post