اتوار کو تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے تھے۔ اب اسی پریس کانفرنس کا نوٹس الیکشن کمیشن نے لے لیا ہے اور عمران خان کی اس تقریر کا اسکرپٹ پیمرا سے مانگ لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ہدایت کی ہے وہ آج ہی عمران خان کی اس پریس کانفرنس کا اسکرپٹ فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن آئین کی شق 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیش پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کررہا ہے۔
Discussion about this post